قائد کے نام
تم نے بنادیا ہے جو ٫ ہم پر ہے احسان
خدمت کا صلہ ٫ محنت کا ثمر پاکستان
بنتی نہیں قومیں ایسے سن لو ایثار کا انعام
لٹے تھے قافلے کتنے ٫ ہوئیں جانیں بھی قربان
مذہب ٫ ثقافت٫ قومیت کا انجا نا تحفظ
قائد نے کیا٫ کیا خوب ازاد فضا کا اعلان
تنظیم ٫ اتحاد ٫ یقین محکم پر کر لو انحصار
جس جگہ بھی ہو پاکستانیوں ہو کوئ بھی میدان
معمار بنایا تم کو قائد نے میرے بچوں
رکھنا بھرم تم اس کا ہے یہ تمہارا پاکستان
پاکستان زندا اباد
سنجیدہ قادری کی طرف سے 14 اگست 2021
جشن ازادی مبارک